Followers

newsnexus-chi

Responsive Advertisement

https://newsnexus-chi.blogspot.com/2025/07/spotify-reports-q2-2025-earnings.html

https://newsnexus-chi.blogspot.com/

About Us

Pages

Advertisement

ذکاء اشرف کی جگہ محسن نقوی کو پی سی بی میں نامزد کرنے کا فیصلہ



مستعفی ہونے والے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی جگہ محسن نقوی کو پی سی بی میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  محسن نقوی کو بورڈ آف گورنرز میں پیٹرن کا نمائندہ نامزد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محسن نقوی اس وقت پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ بھی ہیں۔

دوسری جانب نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے آج چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے استعفے پر فیصلے کا امکان ہے۔

نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کی منتظر ہے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیرِ اعظم آفس کی ہدایت کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی۔

یاد رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذکاء اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔



Post a Comment

0 Comments

Ad Code

Responsive Advertisement